News Dec 5, 2017 - 6

جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہوتے ہی اصل قاتل اور گھناؤنے چہرے قوم کے سامنے آجائیں گے۔غلام علی خان

Published :Dec 05, 2017

عوامی تحریک اسلام آباد کے سینئر رہنما غلام علی خان نے کہا کہ حکمرانوں کے اندر سے جرأت اور ہمت اسی روز ختم ہو گئی تھی جس دن انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں ماری تھیں اور انسانیت کاقتل عام کیا تھا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وجہ سے یہ اللہ کی پکڑ میں ہیں ۔ امید ہے بہت جلد جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ آئے گا۔ رپورٹ کے پبلک ہوتے ہی اصل قاتل اور گھناؤنے چہرے قوم کے سامنے آجائیں گے۔