News Dec 5, 2017 - 9

مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ (سسٹرز)نشتر میڈیکل کالج کی جانب سے عید میلاالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر ایدھی سنٹر کے مکینوں میں کھانا اور تحائف تقسیم

Published :Dec 05, 2017

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے سسٹرز ونگ نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشیاں ملتان ایدھی سنٹر میں موجود معذور افراد کے ساتھ منائی۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نشتر میڈیکل کالج کی سسٹرز ونگ کی صدر جمیلہ خالد کی قیات میں وفد نے ایدھی سنٹر میں کھانا اور تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر جمیلہ خالد نے کہا کہ اسلام ہمیں مجبور اور محتاج انسانوں کی مدد کرنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا سکھاتا ہے۔ وفد نے ایدھی سنٹر کی مکین خواتین،مرد اور بچوں میں گرم کپڑے ،جرسیاں،جرابیں،شالیں،گرم ٹوپیاںاور بچوں میں کھلونے،ٹافیاں اور چاکلیٹس تقسیم کیں اور آخر میں کھانا تقسیم کیا گیا۔