News Dec 6, 2017 - 3

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض وڑائچ اور دیگر کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل،شہباز شریف کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Published :Dec 06, 2017

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر زیبر اے خان،چوہدری قمر عباس دھول،راؤ عارف رضوی،میجر محمد اقبال چغتائی ،اور تحریک منہا ج القرآن کے مرکزی رہنما سردار شاکر مزاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ شائع کرنے کے حکم پر مبنی تاریخی فیصلے کو حق و سچ کی فتح قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی ملزم شہباز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے۔ساڑھے تین سال سے اپنے آپ کو سانحہ ماڈل ٹائون سے بری الذمہ قرار دینے والے آج کس منہ سے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی بات کررہے ہیں۔اگر شریف برادران سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث نہیں تو ساڑھے تین سال سے جسٹس باقرنجفی کمیشن رپورٹ کیوں چھپائی ہوئی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کی قتل و غارت گری کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور ثناء اللہ ہیںجنہوں نے پنجاب پولیس کے زریعے ریاستی دہشت گردی کی بدترین تاریخ رقم کی،وہ وقت دور نہیں جب یہ قاتل پھانسی کے پھندے پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اپنے قائدڈاکٹر طاہرالقادری کی ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں،پورا جنوبی پنجاب شہداء ماڈل ٹائون کا قصاص لینے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہے ۔