News Dec 6, 2017 - 4

خرم نواز گنڈا پورکارکنان کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے، سربراہ عوامی تحریک کی ہدایت کے مطابق جلد انکا کنٹینر سول سیکرٹریٹ پہنچا دیا جائے گا ۔

Published :Dec 06, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور شہداء ماڈل ٹاؤن کے لواحقین اور کارکنا ن کے ہمراہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی کے حصول کے لئے سول سیکرٹریٹ لاہور پہنچ چکے ہیں ۔امکان ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری بھی شہداءکے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے لئے سول سیکرٹریٹ جائیں گے۔ سربراہ عوامی تحریک کی ہدایت کے مطابق جلد انکا کنٹینر سول سیکرٹریٹ پہنچا دیا جائے گا ۔