News Dec 8, 2017 - 1

امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے سے امت مسلمہ کو مایوسی ہوئی ، فیصلہ پر نظر ثانی ناگزیر ہے : ڈاکٹر طاہرالقادری

Published :Dec 08, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کہتے ہیں کہ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے سے امت مسلمہ کو مایوسی ہوئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا ۔ امت مسلمہ امریکہ سے ثالثی کے کردار کی توقع رکھتی تھی مگر یہ فیصلہ ان توقعات کے برعکس ہے۔ فیصلہ قیام امن کی کوششوں کے منافی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت بنائے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔