News Dec 19, 2017 - 10

منہاج القرآن یوتھ لیگ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہنگامی دورہ، ناظمین اور جنرل سیکرٹریز سے ملاقات

Published :Dec 19, 2017

منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہنگامی دورہ کیا ۔نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن محمد رفیق نجم اور سیکرٹری جنرل منہا ج القرآن یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی ، تحصیلی صدور ناظمین اور جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کی۔اس موقع پر محمد رفیق نجم نے خصوصی بریفنگ دی۔ منصور قاسم اعوان نے یوتھ لیگ کے نوجوانوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات پہنچانے اور ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کارکنان کی جانب سے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حصول انصاف کے لیے متوقع کال کی صورت میں ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شرکت کا عہد کیا۔

 

Image may contain: 9 people, people sitting and people standing