news - 22 dec 2017 - 3

تحریک منہاج القرآن قصور ‏ کا ہنگامی اجلاس،موجودہ ملکی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر گفتگو

Published :Dec 22, 2017

تحریک منہاج القرآن قصور ‏اے  کا ہنگامی اجلاس پیرو والا روڈ ڈیرہ شبیراحمد طاہر قصور سٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت محمداشرف ضیغم نے کی۔اجلاس میں نائب ناظم اعلی کوآرڈینیشن محمد رفیق نجم اور سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب چوہدری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع قصور اے کے پانچ پی پی حلقوں سمیت تحریک منہاج القرآن الہ آباد، کھڈیاں، مصطفیٰ آباد للیانی، منڈی عثمان والہ، راجہ جھنگ اور قصور سٹی سے عہدیداران و کارکنان بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔

 

Image may contain: 3 people, people sitting and indoor