News Dec 30, 2017 - 2

تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کے اجلاس سے ضلعی صدرسیدہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن متحرک اور ہمہ وقت تیار رہیں۔

Published :Dec 30 2017

تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کے اجلاس سے ضلعی صدرسیدہدایت رسول قادری نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ کارکن متحرک اور ہمہ وقت تیار رہیں۔جب بھی قائد کی کال آئے گی عوام کا سمند ر قاتلوں سے قصاص لینے کیلئے سڑکوں پر ہو گا اور اس وقت تک احتجاج ہو گا جب تک قاتل اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتے ۔ نہ حکومت سے خوفزدہ ہیں اور نہ موسم کی شدت عوامی تحریک کے غیور کارکنوں کے راستے کی رکاوٹ بن سکتی ہے ۔اجلاس میں اللہ رکھانعیم القادری،راناغضنفرعلی،سہیل مقصود،غلام محمدقادری،میاں امجدقادری،محمودالحسن،راناکرامت علی،راناعبدالجبار،ملک سرفرازقادری نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے ہر صفحے پر پنجاب حکومت کو قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ،انصاف مانگ رہے ہیں جو قاتل اشرافیہ کے عہدوں پر برقرار رہتے ہوئے نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن ،عوامی تحریک کی تعلیم اور منشور امن ہے، اگر کوئی ہمارے امن کو کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کے دماغ کا خلل ہے۔ اگرہم چاہتے تو چند ہفتوں میں اپنے شہداء کا بدلہ لے لیتے مگرہمارے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے پوری زندگی اپنے ورکرز کو امن کی تعلیم دی ہے اور کسی بھی نازک مرحلہ پر قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ساڑھے تین سال انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھا، اللہ کا شکر ہے کہ قاتل کمزور ہورہے ہیں اور مظلوموں کی سنی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن نے اسلام کے امن کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا،مگر بدبخت شریف برادران نے امن کے ان سفیروں کے ساتھ بدترین دہشتگردی کی اور لاشیں گرائیں اور پھر انصاف کے راستے کا پتھر بھی بن گئے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم کے منتظر ہیں وہ حصول انصاف کے لیے جب کہیں گے اگلے لمحے سٹرکوں پر ہوں گے، پوری دنیا جانتی ہے ڈاکٹر طاہر القادری کے پر امن کارکن ہمیشہ حق اور سچ کے لیے احتجاج کرتے ہیں۔