Untitled

چوڑیاں نہیں پہن رکھیں مجبور کیا گیا تو جواب دینگے. ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری  کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری اور  عمران خان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ مقصدکے حصول کے لیے ساتھ ہونگے۔ قوی امید ہے تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت 17جنوری کے احتجاج سے خطاب کرے گی۔ 17جنوری کے بعد لائحہ عمل کا اعلان ’’جوائنٹ اونرشپ‘‘ کیساتھ ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید  کہا کہ آج تک بد امنی کی نہ آئندہ کریں گے۔ ہمارااحتجاج پر امن اور انصاف کے حصول کے لیے ہے۔ہمارے خلاف طاقت استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،۔جواب دینے پر مجبور کیا گیا تودیں گے،اکیلے نہیں ہیں دیگر جماعتیں بھی ساتھ ہیں۔