Untitled

اے پی سی میں شریک جماعتوں کے کارکنوں کا مال روڈ لاہور پر والہانہ استقبال ہوگا۔ حافظ غلام فرید

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاج میں شرکت کا اعلان کرنیوالی جماعتوں کے قائدین کے شکر گزار ہیں۔ اس سے ہماری اخلاقی قوت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔دیگر جماعتوں کے کارکنوں کا 17جنوری کے احتجاج میں والہانہ استقبال کریں گے۔مظلوموں کو انصاف دلوانے کی جدوجہد سیاست نہیں عبادت ہے۔پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یہ پہلا احتجاج ہے جو مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے ہے اسی احتجاج سے زینب پر انصاف کے بند دروازے کھلیں گے اوردوبارہ  کوئی بد مست ہاتھی حکمران طاقت کے نشے میں شہریوں کی جان لینے کی جرات نہیں کر سکے گا ۔