qazi

قاضی زاہد حسین نے پنجاب میں عزتوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے رانا ثناء کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد  حسین کا کہنا ہے کہ تحریک قصاص کا آخری راؤنڈ ماڈل ٹاؤن اور زینب کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے گا۔قاتل اور کرپٹ حکومت کا خاتمہ چند دنوں کی بات ہے ۔قوم اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نکلے۔ 14 شہداء اور 11بچیوں کی بد دعاؤں سے ظالم حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے ۔گو نواز کے بعد اب گو شہباز گو ہونے والا ہے ۔ وقت آگیا قوم رانا ثناء جیسے دہشت گرد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے اگر ایسا نہ ہوا تو پنجاب میں کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔پنجاب میں جرائم کی سرپرستی ہو یا کالعدم تنظیموں کی ہر جرم کے پیچھے رانا ثناء کا ہاتھ ملے گا۔