final

جماعتیں تمام مطالبہ ایک ،لائحہ عمل تیار ،اعلان مال روڈ پر آج ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد راہنماؤں کے ہمراہ میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 17جنوری کے احتجاج میں دو یا تین نہیں صرف ایک کنٹینر ہوگا ، آصف علی زرداری،عمران خان دیگر قائدین اسی پر خطاب کریں گے، اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام امور اتفاق رائے کے ساتھ طے کر لیے ہیں اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ظلم ،بربریت ، قتل وغارت گری کے خاتمے کے لیے قومی،سیاسی قیادت یکجا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بھی انصاف ہوگا،سانحہ قصور کا بھی انصاف ہوگا اور ظلم وزیادتی کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شیخ رشید احمد،جہانگیر ترین،عبد العلیم خان، قمر الزمان کائرہ،،میاں منظور احمدوٹو،سینٹر کامل علی آغا،لیاقت بلوچ،ناصر شیرازی،عوامی تحریک کی طرف سے ڈاکٹر حسن محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر حسین محی الدین،فیاض وڑائچ،بشارت جسپال اجلاس میں شریک تھے.