news.19.1

ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو اور فیڈرل کونسل کے اجلاس بُلا لئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو اور فیڈرل کونسل کے اجلاس بُلا لئے ہیں۔ سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس 27 جنوری اورفیڈرل کونسل کااجلاس 28 جنوری 2018 عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونگے۔پارٹی کے ان اعلیٰ سطحی فورمز کے اجلاسوں میں ملکی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہو گا ۔