01

قانونی راستہ ترک نہیں کرینگے انصاف کی فراہمی کی ابتدا ماڈل ٹاؤن کیس سے ہوگی .ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری  کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے قانونی جدوجہد کا راستہ ایک لمحہ کے لیے بھی ترک نہیں کیا۔اے ٹی سی میں ایک سال کی گواہیوں کے بعد استغاثہ فروری 2017میں منظور ہوا اورآئی جی سمیت 125ملزمان طلب کئے گئے مگرمزید ایک سال گزرجانے کے بعد بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے شہبازشریف اور حواریوں کے استعفیٰ کے مطالبہ کی حمایت کرنے پر تمام جماعتوں کے مشکور ہیں۔ انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ابتدا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے کی جائے ۔وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے وکلاء سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔وکلاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرسیکرٹری جنرل خرم نواز نوازگنڈا پور، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،مستغیث جواد حامد، شکیل ممکا ایڈووکیٹ ودیگر رہنما موجود تھے۔