3

عدل وانصاف انسانیت کی خوشحالی اور بقاء کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ بے انصافی، انتشار، خلفشار اورخونریزی لے کر آتی ہے،عدل وانصاف امن بھائی چارے اور اخوت کولاتاہے۔جس معاشرے میں عدل وانصاف مہنگا ہوجائے اس معاشرے میں بدامنی سستی ہوجاتی ہے۔انصاف معاشرے میں ہر فرد کی ضرورت ہے جو اسے اس کے در پر ملنا چاہیے۔اسلامی تعزیرات قرآنی احکامات ہیں۔رسول اکرم ﷺ کے ارشادات اور عمل ان کی عملی تفسیر ہیں،قرآن حکیم رواداری،انصاف اور آزادی کا چارٹر ہے۔قرآن معاملات زندگی میں سچائی اور انصاف کی تعلیم دینے والی عظیم کتاب الٰہی ہے۔