1

سنٹرل ایگزیکٹو کا اہم اجلاس آج ہوگا جبکہ فیڈرل کونسل کا اجلاس 28 فروری کو ہوگا، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی

سنٹرل ایگزیکٹو کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طاہرالقادری کرینگے ۔ فیڈرل کونسل کے اہم اجلاس 28  فروری کو ہوگا۔ اجلاسوں  میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف ،عوامی تحریک کے پارٹی آئین میں ترامیم اور بعض اہم تنظیمی امور زیر بحث آئیں گے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ملک بھر کے عہدیداران سے مشاورت کرینگے اور آئندہ کے تنظیمی، سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔