1

نواز شریف میری نقل نہیں عقل اتاریں،ڈاکٹر طاہرالقادری کا فیڈرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو مشورہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری فیڈرل کونسل کے اجلاس  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے ریاستی قتل عام کا نوٹس لیں ۔پنجاب میں درجنوں،بیسیوں راؤ انوار دندناتے پھرتے ہیں۔نواز شریف میری نقل نہیں عقل اتاریں ۔ان کے اندر کوئی خوف ہے جو خالی کرسیاں بھی انہیں کام کرتی نظر آتی ہیں۔میرا تجزیہ ہے کہ  اشرافیہ کو مارچ دیکھنا نصیب نہیں ہو گا۔ قومی قیادت سے بھرے ہمارے مال روڈ کے احتجاجی جلسہ کے سٹیج کو نظر لگ گئی ۔نظر اتارنے کی کوشش میں تھا کہ قصور کے واقعات اور نئے ایشوز نے جگہ لے لی،فیڈرل کونسل کے اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں وہ حق محفوظ ہے،مال روڈ کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک بھرنے کیلئے تیاری کیلئے 48 گھنٹوں سے زیادہ وقت کی ضرورت نہیں،احتجاج کو بے وقت کی راگنی نہیں بنانا چاہتے، آغاز کر دیا باقی فیصلے مشاورت اور حکمت کے ساتھ کریں گے۔فی الوقت حصول انصاف کیلئے قانونی چارہ جوئی کو سپیڈ اپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔