2

نواز شریف کا وقت قریب، چیخ و پکار حالت نزع والی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری

ڈاکٹر محمد طاہر القادری  کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے نامزد ملزم نواز شریف کا انجام قریب ہے ۔انکی چیخ و پکار حالت نزع والی ہے۔ قاتل اشرافیہ کاخدمت اور ترقی کا جعلی چورن اب کہیں نہیں بکنے والا ۔عدل کی بحالی کی آڑ میں اپنی بحالی کیلئے اداروں کو بلیک میل کرنیوالے اب مکمل’’کک آؤٹ ‘‘ہونگے۔پٹواریوں ،مالیوں، کانسٹیبلوں کے جلسوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔ ڈرون حملوں اور غیر ملکی جارحیت کی دھمکیوں پر خوشی کا اظہار کرنیوالے نا اہل نواز شریف بتائیں غیر ملکی طاقتوں سے کیا سودے بازی ہوئی؟ ہم توپہلے ہی کہتے ہیں کہ جب بھی نواز شریف گرفت میں آتے ہیں بارڈر کی صورتحال خراب ہو جاتی ہے پاکستان کے سرحدی علاقوں اور فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ شروع ہوجاتی ہے۔ جڑانوالا میں نواز شریف اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کر کے اسکی جڑوں میں بیٹھ گئے۔ وزیر اعظم اوروفاقی کابینہ میں ذرا برابر بھی شرم ہے تو اسکا جواب دیں کہ ڈرون حملے کیوں ہو رہے ہیں اور بیرونی ممالک دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟