3

عوامی تحریک کراچی کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس ،جلد وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کراچی کی  ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔محکمہ پولیس کا سسٹم کمپیوٹرائز کیا جائے تاکہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہی اسکی گرفتاری ظاہر ہو ۔پرائیویٹ ٹارچرسیل قائم کرنے والوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلنے چاہیے ۔ راؤ کامران محمود نے مزید کہا کہ  پاکستان عوامی تحریک پولیس کی ان کالی بھیڑوں اور انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر ے گی اور پولیس کے محکمے میں اصلاحات کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔