1

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی داتا علی ہجویریؒ اور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی کے مزار پر حاضری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز داتا علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی اور داتا دربار مسجد میں نماز ظہر ادا کی۔اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،سہیل احمد رضا و دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ۔سربراہ عوامی تحریک نے بعد ازاں ٹاؤن شپ بغداد ٹاؤن میں قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی البغدادی کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ڈاکٹر  طاہرالقادری آغوش( آرفن ادارہ )بھی گئےجہاں آغوش گرائمر سکول اور تحفیظ القرآن کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور بچوں کے ساتھ والی بال کھیلا۔ آغوش کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق اور محمد عباس نے انکا استقبال کیا۔