2

عوامی تحریک جون 2018تک 10لاکھ نئے ممبران کی رجسٹریشن کریگی،کمیٹی قائم کردی گئی

پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ  ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی اور ظالم نظام کے خلاف سیاسی جدوجہدمیں تیزی لائیں گے۔ چاروں صوبوں کی ضلعی تنظیمات جون 2018 تک 10لاکھ نئے کارکنوں کی رجسٹریشن کریں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی چاروں صوبوں کی صوبائی اور ضلعی تنظیمات کو 10لاکھ نئے انقلابی کارکنا ن کی رجسٹریشن کا ہدف دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ جون 2018 تک یہ ہدف مکمل کیا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ یونین کونسل اور یونٹ کی سطح تک تنظیم نو مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ۔پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 5لاکھ سندھ میں اڑھائی لاکھ ،خیبر پختونخواہ میں ایک لاکھ ، بلوچستان میں 50ہزار جبکہ اسلام آباد میں 50ہزار نئے ممبرز کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 25ہزار ممبران کی رجسٹریشن الگ سے ہو گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی شہریوں کو آن لائن ممبر بننے کی سہولت میسرہوگی۔اس حوالے سے تنظیم سازی کیلئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ،چاروں صوبوں کے صدور اور ونگز کے ہیڈ اس کمیٹی کے رکن ہونگے ۔