4

منہاج یونیورسٹی لاہور میں 6روزہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب آج ہو ئی

منہاج یونیورسٹی لاہور میں 6روزہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب آج ہو ئی ۔سپورٹس فیسٹول کا آغاز 25فروری کو ہوا جو 6روز تک جاری رہا  ۔6روزہ سپورٹس فیسٹول میں 48سے زائد کھیلوں میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد اسلم غوری سمیت تعلیم اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی معروف شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔تقریب میں جیتنے والے کھلاڑیوں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔