1

“ڈاکٹر طاہرالقادری کی نجی ٹی وی سے دلچسپ گفتگو،کہتے ہیں’’جنج نالوں جنازے وڈے ہندے نیں

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب پنجابی میں دیتے ہوئے کہا کہ’’ جنج نالوں جنازے وڈے ہندے نیں‘‘اشرافیہ کے سیاسی جنازے کی آخری رسومات میں اپنے پرائے سبھی شریک ہو رہے ہیں۔ مارچ میں انکی سیاست کی تدفین ہو جائے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ جنج میں وہی آتے ہیں جنہیں بلایا جاتا ہے جبکہ جنازے میں اپنے، پرائے اور راہگیر بھی از راہ ہمدردی شریک ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں رول آف لاء قائم کرنے کیلئے لٹیری اور قاتل اشرافیہ کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پہلے بھی تنہا احتجاج کئے آئندہ بھی جب چاہیں گے کر لیں گے۔ اتحادیوں سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف پر سب ساتھ ہیں۔