2

نہال ہاشمی عدالت عظمی کی گرفت سے نہ بچ سکے،قید اور جرمانے کے ساتھ ساتھ عوامی عہدہ بھی نہ بچا۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ترجمان نہال ہاشمی کے انجام سے سبق سیکھیں۔ دوسروں پر زمین تنگ کرنے والوں کے اپنے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی ۔نہال ہاشمی نے بہت معافیاں مانگیں مگر ان کا جرم بہت بڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طلال، دانیال اور باقی باکمال ترجمان ذہن نشین کر لیں کہ نااہل نواز شریف نہال ہاشمی کو نااہل ہونے اور جیل جانے سے نہیں بچا سکے۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔ نور اللہ صدیقی نے مزید کہا کہ  سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے معاملے میں شفقت سے کام لیا ورنہ وہ اس سے کہیں زیادہ بڑی سزا کے مستحق تھے، اداروں کو بے توقیر کرنے اور نوجوان نسل کو لاقانونیت کا سبق پڑھنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہی ہونا چاہیے۔