4

پانامہ کیس میں جھوٹ بولنے پر کک آؤٹ ہونے والے ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسیوں پر لٹکیں گے۔انجینئرمحمدرفیق نجم

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ، انجینئرمحمدرفیق نجم نے فیصل آبادکی ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے نامزد ملزمان کس عدل اور انصاف کی بات کر تے ہیں؟ پانامہ کیس میں تو جھوٹ بولنے پر کک آؤٹ ہوئے ،ماڈل ٹاؤن کیس میں یہ پھانسیاں چڑھیں گے، اوراب انکا انجام بہت قریب ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ نے انکے قاتل ہونے پر مہر لگا دی۔ جب بر وقت انصاف نہیں ملتا تو پھر عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں،ہماری افرادی قوت کے بارے میں ہمارے دوست اور دشمن اچھی طرح واقف ہیں، جب ضرورت پڑی تو قاتل ٹولے کی غلط فہمی کو دور کر دیں گے،ہمارے کارکنوں کوتیاری کے لیے 24گھنٹے سے زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا ۔جب پاکستان عوامی تحریک میدان میں نکلی تو جعلی کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اجلاس میں ضلعی ناظم رانارب نوازانجم ،محمدعارف نیازی،راناغضنفرعلی،غلام محمدقادری،سہیل مقصود،محمودالحسن،خالدرفیق سندھو،سیدثقلین شاہ،راناکرامت علی ارسلان قادری،عبدالرشیداعوان بھی موجودتھے۔