1

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا سنیئر صحافی حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سنیئر صحافی،دانشور،کالم نویس،تجزیہ کار حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر افسوس اوردلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین ،صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین ، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری نور اللہ صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد الحفیظ چودھری و دیگر رہنماؤں نے بھی حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔