3

الطاف حسین کی طرح ذہنی مریض نواز شریف کی لائیو کوریج بین کی جائے ۔عوامی تحریک کا مطالبہ

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین کی طرح ذہنی مریض نواز شریف کی لائیو کوریج بین کی جائے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے سیاسی بداخلاقی کی انتہا کر دی۔ پیمرا سپریم کورٹ کے خلاف تقریروں کی کوریج پر خاموش کیوں ہے؟ نواز شریف مارچ کے پہلے ہفتے کرپشن کیسز میں خاندان سمیت جیل میں ہوں گے۔نااہل بطور منی ٹریل قطری خط قبول نہ کیے جانے پر عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ  لندن میں کاروبار کرنے والا نااہل خاندان سیاست بھی لندن جا کر کرے۔ وزیراعظم نواز شریف کی ججز کے بارے بدتمیزیوں پر چپ کیوں ہیں؟