4

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ کراچی

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ کراچی کا  تنطیمی دورہ کیا۔تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین و کارکنان نے ائیرپورٹ پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم خواجہ محمد اشرف (خواجہ ہاؤس کراچی) کے بیٹوں سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت و دعا کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ  ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی۔ اندرون سندھ کے علماء و مشائخ نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) سے ملاقات کی۔کراچی کے دورے کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین  قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام فری ایمبولینس سروسز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پاکستان ہاؤس میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القران انٹرنیشنل آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور تحریک منہاج القران کراچی کی قیادت بھی موجودتھی  ۔