1

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں منہاج القرآن کے اطراف کےحفاظتی بیر ئیر ہٹا دیے. جواد حامد

چیف جسٹس ثاقب نثار سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام اور بد ترین ریاستی دہشتگردی کا بھی نوٹس لیں

منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد جواد حامد نے کہا منہاج القرآن کے آس پاس لگے ہوئے حفاظتی بیر ئیر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لگے تھے ،اب عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آیا ہے تو اسکے مکمل احترام میں تمام  حفاظتی بیر ئیر ہٹا دیے ہیں ، جواد حامد نے کہا کہ اگر 17جون 2014 کے واقعہ سے قبل شہباز حکومت کی طرف سے بیر ئیرہٹائے جانے کے غیر قانونی اقدام کا اعلیٰ عدلیہ بر وقت نوٹس لے لیتی تو 14 قیمتی جانوں کو ضائع ہونے اور درجنوں کو معذور ہونے سے بچایا جا سکتا تھا ۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء چیف جسٹس ثاقب نثار سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام اور بد ترین ریاستی دہشتگردی کا بھی نوٹس لیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز اور قتل و غارت گری کا حکم دینے والوںکو طلب نہیں کیا  گیا ،چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ وہ ایک خود مختار،غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیں جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی از سر نو تفتیش کرے تا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار کیفر کردار کو پہنچ سکیں