2

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ذمہ دار نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب ہے۔ چوہدری فیاض احمد وڑائچ

.نمائشی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی،نیب فوری کاروائی کرے

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں اورپسماندگی کا ذمہ دار نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب ہے ۔جنوبی پنجاب میں میٹرو اور فیڈر بسوں جیسے نمائشی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی،چیئرمین نیب فوری طور پر اس کرپشن کے خلاف کاروائی کرے تاکہ پنجاب میں جعلی گڈ گورننس کا پول کھل سکے۔نااہل حکمرانوں نے عوام کے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی کو سڑکوں اور بسوں پر لگا کر جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت اور تعلیم کے منصوبوں سے محروم کردیا ہےاس موقع پر میجر محمد اقبال چغتائی،چوہدری قمر عباس دھول،رائو محمد عارف رضوی،چوہدری محمد اکرم گجر،رائو آصف رزاقی اور دیگر موجود تھے۔