4

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ملتان اور ڈیرہ غازیخان کے دو روزہ دورہ پر 24 فروری کو ملتان پہنچیں گے

            تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری ملتان اورڈیرہ غازیخان کے دوروزہ دورے پر 24 فروری کو ملتان پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ سے خطاب کریں گے۔ تنظیمی عہدیداران اور معززین شہر سے ملاقاتیں کریں گے۔انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔اپنی ملتان آمد کے فوراً بعد منہاج شریعہ کالج برائے خواتین شاپ رکن عالم کالونی،اور بوسن روڈ پر زیرتعمیر صوبائی سیکرٹریٹ کا وزٹ کریں گے۔اس کے بعد ملتان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ سے خطاب کریں گے،اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ملتان کے تحریکی ذمہ داران اور معززین شہر سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری 24 فروری کی شام کو ہی ملتان سے ڈیرہ غازیخان کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ 25 فروری کو مختلف پروگرامز میں شرکت کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے دورہ ملتان کے انتظامات کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔انتظامی کمیٹیاں ضلعی صدر یاسر ارشاد اور ضلعی ناظم چوہدری قمرعباس دھول کی سربراہی میں کام کریں گی۔اس حوالے سے ضلعی ایگزیکٹو کا اہم اجلاس ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلعی ناظم چوہدری قمر عباس دھول،ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر محمد اقبال چغتائی،سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی،رائو محمد عارف رضوی،پروفیسر جاویداختر زواری،مصباح اسحاق،چوہدری جاوید بندیشہ،ممتاز نون،محمد عمر چشتی،محمد صابر اور علی حسن نے شرکت کی۔