4

حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین کا عملی نفاز ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کا مقصد ہے:فخر زمان عادل،غلام علی خان

مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک ملک فخر زمان عادل،میڈیا کوآرڈینیٹرغلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک عہد ساز شخصیت کے مالک ہیں، حقیقی جمہوریت،عوامی حقوق کی بحالی اور آئین کا عملی نفاز ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کے مقاصد ہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کے بچے بچے کو آئین و قانون کا شعور دینے کے ساتھ ساتھ علم اور قلم سے ایک جہان آباد کیا، علمی میدان میں آپ کی خدمات بلا شبہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں،دین کی سربلندی،انسانی کے حقوق کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پوری دنیا میں سفیر امن کے نام سے جانے اور پہچانے جانے والے کو ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے 67ویں یوم پیدائش کے موقع پر غلام علی خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنما ملک افضل،سرپرست مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی چوہدری خورشید انور،ملک طاہر جاوید،سید قمر گردیزی،ثاقب عباسی،شیخ جاوید عالم،ملک ناصر اعوان،اسامہ ناز،وقاص مصطفوی،شیخ آصف،راجہ احسن اور دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پرڈاکٹرطاہرالقادری کے 67ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اورڈاکٹرطاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا کی گئی،چوہدری خورشید انور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، ہمیں چاہئے کہ ان کو مشعل راہ بنائیں ،ملک افضل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بلا شبہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں ، خصوصاً نوجوان نسل کے لئے مینارہ نور ہیں ،آپ کے خطابات اور کتب عشق رسول ؐ اور امن کے پیغام پر مبنی ہیں،ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو شعور اورامن و سلامتی کا درس دیا ہے ،سیاسی و مذہبی موضوعات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے شعور انگیز خطابات ایک سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں،سید قمر گردیزی نے کہا کہ دلوں پر راج کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کے اشارے پر کارکن اپنی جانیں تک دینے سے گریز نہیں کرتے،،ہمیں چاہئے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے نظریات اور افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا کردارادا کریں،آخر میں غلام علی خان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا