3

علماء کرام امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں: علامہ امداد اللہ قادری

منہاج القرآن علماء کونسل کا ماہانہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری نے کی،اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی،صوبائی،ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امداد اللہ قادری نے کہا کہ علماء کرام امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں برداشت اور رواداری فروغ پا سکے ۔تحریک منہاج القرآن ملک میں فرقہ واریت،انتہا پسندی ،دہشتگردی اور لسانی و گروہی تعصبات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔منہاج القرآن علماء کونسل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر سر پرستی ایک ایسا فورم ہے جو تمام مسلمانوں کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان میں امن ،رواداری اور بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام 11مارچ اتوار کو ملک بھر میں خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وصال کے موقع پرمساجد میں تاجدار صداقتؓ کانفرنسزکا انعقاد کیا جائیگا۔ علمائے کرام آج جمعۃ المبارک کو مساجد میں خطابات میں خلیفہ اول،یار غار سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی سیرت و کردار اور فضائل و مناقب بیان کریں۔حاجی امداد اللہ قادری نے کہاکہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت طیبہ دور حاضر میں نفاذ امن و امان کیلئے بہترین نمونہ ہے ۔دنیا کا کوئی بھی فرد چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو خلیفہ اول کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کے بعد ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتا ہے۔تمام اہل اسلام کو حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے نقش قدم پر چلنے کیلئے زندگی کے ہر موڑ پر آپؓ کی سیرت سے رہنمائی لینا ہو گی۔سیدنا صدیق اکبرؓ سے محبت دنیاو آخرت کی نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔اجلاس سے علامہ میر آصف اکبر،علامہ غلام اصغر صدیقی،علامہ خلیل حنفی،علامہ امداد اللہ موجود تھے ۔