2

ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

چھوٹے صوبے بلوچستان سے بڑے ایوان کا چیئرمین منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہے: ڈاکٹر طاہر القادری
نا اہل،کرپٹ اور قاتل کے بیانیے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے
ہیں: سربراہ عوامی تحریک

 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے صادق سنجرانی کوچیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبے بلوچستان سے بڑے ایوان کا چیئرمین منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہے۔ چھوٹے صوبہ کو آئینی عہدہ ملنے سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کو چاروں صوبوں کے منتخب نمائندوں کا اعتماد ملا ہے ۔ چھوٹے صوبے سے چیئرمین لانے کیلئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف و دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار دستبردار کروا کر اچھی جمہوری روایت قائم کی ہے۔ نا اہل،کرپٹ اور قاتل کے بیانیے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں