1

عوامی تحریک یوتھ پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا

منہاج القرآن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ اتوار کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں لگایا جائیگا
کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات 19مارچ تا 22مارچ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونگے

 

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام(یوتھ پارلیمنٹ) کا سالانہ دو روزہ اجلاس 17،18 مارچ ہفتہ ،اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اجلاس میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔اس اہم سالانہ اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی،صوبائی،ضلعی و پی پی عہدیداران کے علاوہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے زونل اور ضلعی ذمہ داران شرکت کریں گے۔اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ممبر سازی مہم اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کے بعد اہم اعلان کئے جائینگے۔یوتھ پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے کی،سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان،شعیب احمد،شیخ عتیق الرحمان ،انعام مصطفوی،حاجی فرخ،عمر اعوان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیر اہتمام اساتذہ،معلمین اور منہاج القرآن پنجاب کے عہدیدارن و وابستگان کیلئے ایک روزہ تربیتی کیمپ 18مارچ بروز اتوار کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ میں لگایا جائیگا ۔تربیتی کیمپ سے منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی و دیگر رہنماء خصوصی خطاب کریں گے۔کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام طلباء میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد 19مارچ تا 22مارچ تک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کیا جائیگا ۔ہفتہ تقریبات میں ملک بھر کے جامعات اور کالجز کے طلباء شرکت کریں گے۔طلباء کے درمیان حسن قرآت،عربی تقریر،نعت رسول مقبول ﷺ،انگریزی تقریر،اردو تقریر،اردو مباحثہ اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات ہونگے۔ہفتہ تقریبات میں ملک کی اہم سیاسی،علمی،مذہبی،سماجی شخصیات ہونہار طلبہ میں انعامات و شیلڈز تقسیم کرینگی