3

ڈاکٹر طاہر القادری کی رائے ونڈبم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رائے ونڈ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسزکے جوانوں اور سویلین افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ،آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے تمام ریاستی وسائل برؤے کار لائے جائیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے