2

سکھ میرج ایکٹ کی منظوری، نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء پر سکھ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: سہیل احمد رضا

سکھ مسلم دوستی جغرافیائی لحاظ سے اس اہم خطے میں امن کی ضامن ہے: ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن

 

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سکھ مذمب کے نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء اور سکھ مذہب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر سکھ میرج ایکٹ کی منظوری پر پوری سکھ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اس اہم تقریب میں مسلم،سکھ،ہندو اور مسیحی رہنماء موجود تھے ۔سکھ رہنماؤں میں سردار تارا سنگھ پردھان،پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی،سردار گوپال سنگھ چاولہ،سردار بشن،سردار رمیشن سنگ ایم پی اے،سردار جنم سنگھ و دیگر رہنما موجود تھے ۔سہیل احمد رضا نے سکھ برادری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انہیں ایک علیحدہ مذہب کی شناخت حاصل ہونے پر جس کے تحت پنجاب اسمبلی میں سکھ میرج ایکٹ پاس ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ پورے ہندوستان میں سکھ قوم پر ہندو میرج ایکٹ کا نفاذ ہوتا ہے جبکہ اب پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سکھ مذہب کو ایک الگ مذہبی تشخص دیا گیا ہے جوکہ آئین پاکستان کی روح کے عین مطابق ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کی اس تقریب کے ذریعے ہم پوری دنیا کے سکھوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سکھ مسلم دوستی جغرافیائی لحاظ سے اس اہم خطے میں امن کی ضامن ہے ۔بابا گرونانک نے امن و محبت کی تعلیمات دیں۔ مسلم صوفیاء کی تعلیمات میں بھی بھائی چارے ،امن و محبت کا درس ملتا ہے۔صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی اس خطہ کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔ہم متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے سیکرٹری اور چیئرمین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں