2

عوامی تحریک یوتھ ونگ کی پارلیمنٹ کا سالانہ دو روزہ اجلاس آج شروع ہو گا

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اجلاس میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے

 

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی پارلیمنٹ کا سالانہ دو روزہ اجلاس 18,17مارچ ہفتہ،اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہو گا، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اجلاس میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی دو روزہ اجلاس کی صدارت کرینگے، یوتھ پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و پی پی عہدیداران کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے زونل اور ضلعی ذمہ داران بھی شرکت کرینگے، اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ممبر سازی مہم اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت ہو گی