3

احد چیمہ کے لیے سول سیکرٹریٹ کو تالے لگوانے والی پنجاب حکومت نے اسے معطل کر کے نیب کے موقف کی حمایت کر دی:ترجمان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ایماندار‘‘ احد چیمہ کے لیے آدھی رات کو کابینہ کے اجلاس منعقد کرنے والے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بیوروکریٹ کے حق میں قرارداد لانے والے اور احد چیمہ کے لیے بیوروکریسی کو ہڑتال پر اکسانے والوں کو اچانک کیا ہوگیا کہ اب اسے معطل کر کے نیب کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، طوطا چشم شہباز حکومت اب اپنے بہترین افسر کے ساتھ کھڑی ہونے کی بجائے اس سے جان کیوں چھڑوانا چاہ رہی ہے؟ جس بیوروکریٹ کے لیے سول سیکرٹریٹ کو تالے لگوائے گئے پنجاب میں پہیہ جام کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی اب اسی کرپٹ بیوروکریٹ کو معطل کر رہی ہے؟وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں احد چیمہ کے معاملے میں وہ پہلے غلط تھے یا اب؟انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے علم میں ہے کہ احد چیمہ نے نیب کواتنا مواد فراہم کر دیا ہے کہ اب اس کے بچنے کا تو کوئی امکان نہیں تاہم سلطانی گواہ بننے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بہت جلد سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی کچھ سلطانی گواہ پس پردہ کہانی اور کرداروں کو بے نقاب کریں گے