4

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہر کارکن پر قرض اور فرض ہے: ڈاکٹر طاہر القادری

صوفی اقبال شہید کے بیٹے آصف اقبال کو شادی پر مبارکباد،ڈاکٹر حسن محی الدین کی شرکت
دعوت ولیمہ میں خرم نواز گنڈاپور،فیاض وڑائچ،جی ایم ملک،حافظ غلام فرید و دیگر شریک ہوئے

 

 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف میرے سمیت تحریک کے ہر کارکن پر قرض اور فرض ہے۔حصول انصاف کیلئے نظریں عدالت کی طرف ہیں،امید ہے مایوس نہیں کیا جائیگا ۔شہداء کے گرتے ہوئے لہو اور قاتلوں کی آگ برساتی ہوئی گولیوں کا منظر پوری قوم نے دیکھا،چار سال گزر گئے قتل عام کا حکم دینے والے تاحال کٹہرے میں نہیںآئے،انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی محمد اقبال کے بیٹے آصف اقبال کی شادی پر مبارکبادی پیغام میں کہا کہ دلی دعا ہے اللہ رب العزت تحریک سے محبت رکھنے والے اس گھرانے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے،تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین،خر م نواز گنڈا پور،فیاض وڑائچ،جی ایم ملک، قیصر نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ،عبد الستار منہاجین ،حافظ غلام فرید نے آصف اقبال کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے آصف اقبال کو تحائف دئیے۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان قائد تحریک کا اصل سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران ایک خاندان کی طرح ہیں،پوری تحریک اور اسکی قیادت ہمیشہ اپنے کارکنان کے دکھ سکھ میں شریک رہتی ہے۔خرم نواز گنڈا پور،فیاض وڑائچ ،جی ایم ملک ،سید امجد علی شاہ اور حافظ غلام فرید نے آصف اقبال کو مبارکباد اور تحائف دئیے۔لاہور تنظیم کی طرف سے اصغر ساجد اور راجہ محمود عزیز آصف اقبال کی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔