2

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا جی ایم۔ ملک کی خالہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فارن افیئرز جی۔ایم ملک کی خالہ محترمہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں،سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحومہ کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے،دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، خرم نواز گنڈا پور، رفیق نجم،نور اللہ صدیقی، جواد حامد، وسیم افضل،علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ سید فرحت حسین شاہ،علامہ رانا محمد ادریس،علامہ ظہیر نقشبندی،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،حافظ غلام فرید ودیگر رہنماؤں نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی