1

ڈاکٹر طاہرالقادری کا شیخ رشیداحمد کی بھابی کے انتقال پر اظہار افسوس

خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، راجہ زاہد محمود سمیت رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت

 

 

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی شیخ رفیق احمد کی زوجہ اور شیخ رشید احمد کی بھابی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے، دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نے کوٹ رادھا کشن میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وفد میں صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب فیاض وڑائچ، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنما شامل تھے، وفد نے شیخ رشید احمد سے ان کی بھابی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،شیخ رشیدا حمد کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جی ایم ملک، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے شیخ رشید کی بھابھی کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔