2

بریشیاء اٹلی: پاکستان عوامی تحریک کے 29ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

شاہد ملک صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ کا29یوم تاسیس کے موقع پرپیغام

 

25 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر یورپ بھر میں ورکرز کنونشن منعقد ہوں گے۔ یہ ورکرز کنونشن اشرافیہ کو پیغام دیں گے کہ اب لوٹ مار کا کھیل زیادہ دیر نہیں چلنے دیا جائے گا، اب عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کا عمل زیادہ دیر تک جاری نہ رہ سکے گا۔ حکمرانوں اور سیاست دانوں کی خود غرضی سرطان کی مانند اس مملکتِ خداداد کو ختم کرنے کے در پہ ہے۔ ملک سیاسی اور مذہبی دہشت گردی کی زد میں ہے۔ نام نہاد جمہوری حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں پر بالکل بھی عمل نہیں کیا۔ عوام توانائی کے بحران اور منہ زور مہنگائی کے ہاتھوں اوندھے منہ گر چکے ہیں، لوگ اپنی جان بچانے کی خاطر بھوک، افلاس سے تنگ آکر ڈاکے، چوری اور لوٹ مار کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ بے روز گاری اور مہنگائی پر قابو پانا، امن و امان فراہم کرنا ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے مگر افسوس ہمارے حکمران اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کلیتاً ناکام ہو چکے ہیں۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد اپنے سیاسی، سماجی شعور کو بلند کرنے اور معاشرے میں ہونے والی انفرادی اور اجتماعی زیادتیوں اور ملکی مفادات کی سرِ عام نیلامی پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنا مضبوط کردار ادا کرے۔ڈاکٹر طاہر القادری صاحب وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں اس قوم کو 62/63 اور آئین پاکستان کی تعلیم دی۔جس کے ثمرات آج قوم کو مثبت طرز پر مل رہے ہیں ۔ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قافلہ میں شامل ہوکرعزم و یقیں کا حصہ بنے  ۔ انشااللہ جلد ہی  یہ لٹیرے حکمران اور استحصالی نظام خس و خاشاک کی طرح بہتے نظر آئیں گے۔