پاکستان عوامی تحریک کا 29ویں یومِ تاسیس پورے یورپ میں جوش و خروش سے منایا گیا

 

پاکستان عوامی تحریک پاکستان میں ایک غیرروایتی انقلابی طرز کی سیاسی تحریک ہے جو پچھلے 29 سال سے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے 
پاکستان عوامی تحریک کا 29ویں یومِ تاسیس پورے یورپ میں جوش و خروش سے منایا گیا، کیک کاٹے
گئے، ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور مہانوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیئے گئے، چیدہ چیدہ پروگرامز کی تفصیل کچھ یوں ہے 
ساوتھ اٹلی میں ناپولی کے مقام پرصدر پاکستان عوامی تحریک راجہ انعام کی زیر صدارت منعقد ہوا 

کوپن ہیگن ڈنمارک میں یہ پروگرام عوامی تحریک ڈنمارک کے صدر چوہدری غلام محی الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عوامی تحریک یورپ کے جنرل سیکرٹری محمد منیر طاہر نے خصوصی شرکت کی، دیگر مہانوں میں ق لیگ ڈنمارک کے صدر چوہدری شوکت علی، مفتی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، معروف سماجی راہنما اسلم علی پوری، چئیرمین علی زیب فاونڈیشن حاجی محمد شفیع شامل تھے 

نارتھ اٹلی کے شہر بریشیا میں عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک کی صدارت میں یوم تاسیس کا پروگرام منعقد ہوا جس میں صدر عوامی تحریک نارتھ اٹلی ارشد کنگ اور جنرل سیکرٹری قادر درویش سمیت متعدد اہم سماجی اور سیاسی راہنما شامل تھے 
شاہد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ورکرز کنونشن اشرافیہ کو پیغام ہیں کہ اب لوٹ مار کا کھیل زیادہ دیر نہیں چلنے دیا جائے گا، اور نہ عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کا عمل زیادہ دیر تک جاری رہ سکے گ۔ حکمرانوں اور سیاست دانوں کی خود غرضی سرطان کی مانند اس مملکتِ خداداد کو ختم کرنے کے در پہ ہے۔ ملک سیاسی اور مذہبی دہشت گردی کی زد میں ہے۔ نام نہاد جمہوری حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں پر بالکل بھی عمل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں عوام توانائی کے بحران اور منہ زور مہنگائی کے ہاتھوں اوندھے منہ گر چکے ہیں۔ لوگ اپنی جان بچانے کی خاطر بھوک، افلاس سے تنگ آکر ڈاکے، چوری اور لوٹ مار کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانا، امن و امان فراہم کرنا ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے مگر ہمارے حکمران اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کلیتاً ناکام ہو چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد اپنے سیاسی، سماجی شعور کو بلند کرنے اور معاشرے میں ہونے والی انفرادی اور اجتماعی زیادتیوں اور ملکی مفادات کی سرِ عام نیلامی پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنا مضبوط کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں، جنہوں نے قوم کو 62/63 اور آئین پاکستان کی تعلیم دی۔ جس کے ثمرات آج قوم کو مثبت طرز پر مل رہے ہیں۔ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قافلہ میں شامل ہو کر عزم و یقیں کا حصہ بنے۔ 

پاکستان عوامی تحریک یونان کا بڑا پروگرام ایتھنرریندی کے مقام پر ہوا، جس میں یونان بھر سے مذہبی، سماجی اور سیاسی جماعتوں کے افراد اور سربراہان نے خصوصی شرکت کی، مہمانوں میں صدر مہریہ نصریہ ٹرسٹ امتیاز عالم جعفر،صدر اسلامک فورم، متوسط علی شاہد، صدر پاک کشمیر ویلفئر سوسائٹی راجہ زبیر جرال اور صحافیوں ظفر اقبال ساہی، میاں صفدر جاوید سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی 

فرانس میں محمد سلیم خان کنوئنیر پاکستان عوامی تحریک اور چوہدری اعظم صدر منہاج القرآن فرانس کے زیر صدارت مرکزی تقریب لاکورنیو میں ہوئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے رفقاہ و وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی دیگر مقررین میں راوٗ خلیل احمد ، رازق حسین گجر، علامہ حسن میر قادری، چوہدری ظہیر گجر شامل تھے 

رپورٹ۔ محمد منیر طاہر