PALM

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ(پام) کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان،ڈاکٹر طاہر القادری کی مبارکباد

 پاکستان عوامی لائرز موومنٹ(پام)کی تنظیم کے انتخابات ہوئے،سینئر وکیل سپریم کورٹ،ہائیکورٹ لہراسب گوندل ایڈووکیٹ مرکزی صدر اور محمد حسین شاد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے دیگر مرکزی عہدیداروں میں سینئر نائب صدر خان عبد القیوم خان،نائب صدر نشاط احمد باجوہ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نائب صدر،سعید الحسن سیکرٹری کوآرڈینیشن،سید مزمل حسین شاہ سیکرٹری انفارمیشن،شکیل ممکا سیکرٹری فنانس،جبکہ سنٹرل پنجاب کیلئے آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر ،امتیاز چوہدری نائب صدر ،سردار غضنفر حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔