شہدائے ماڈل ٹاون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یورپ بھر میں پروگرامز

(محمد منیر طاہر) شہدائے ماڈل ٹاون کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور حصول انصاف کی تگ ودو تیز کرنے کے لیے، عوامی تحریک یورپ نے یورپ بھر میں پروگرامز کیے۔ جن کی تفصیل درج زیل ہے۔

ڈنمارک

شہدائے ماڈل ٹاون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کا پروگرام پیر سید منور حسین شاہ جماعتی صاحب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز میں شہدا کے لیے قرآن خوانیکی گئی۔ علامہ ادریس جاوید الاذہری پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی نے اپنے خصوصی خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قادری نے اس نظام کی خرابی کی درست تشخیص کی ہے جب تک چند خاندانوں کا اجارہ رہے گا عوام کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے۔ اور حالیہ الیکشن میں وہی چور، لٹیرے اور ملک دشمن لوگ ایک بار پھر ہم پر مسلط ہوجائیں گے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی صاحب نے شہدائے ماڈل ٹاون کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام اس قدر غریب کش ہے کہ اس پہ قابض لوگ اپنے راستے میں آنے والوں یا تو خرید لیتے ہیں یا قتل کردیتے ہیں لیکن شہدائے ماڈل ٹاون انکے گلے کی ہڈی ہیں جنہیں نہ وہ نگل سکے نہ اگل سکے اور انکے وارثین اور پاکستان عوامی تحرک قاتلین کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا کےچھوڑے گی۔

جرمنی

جرمنی میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کےلئے دعائیہ تقریب کا مرکز منہاج القرآن  برلن میں انعقاد کیا گیا. پروگرام کے آغاز میں شہدا کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ جس کےبعد پروگرام کا آغاز ضیا المصطفی صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.خطبہ استقبالیہ علامہ طارق علی نے پیش کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالہ سے ڈاکومینٹری دکھائی گئی۔ صدر منہاج القرآن میاں عمران الحق  نے ٓانےوالے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی تحریک جرمنی کے نائب صدر خضر حیات تارڑ نے ماڈل ٹاون کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  عوامی تحریک کا تفصیلی موقف  پیش کیا کیا. علامہ  حافظ طارق علی کے اختتامی کلمات اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا.

ساوتھ اٹلی
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل کےشہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا تلاوت قرآن مجید محمد حسن نے کی ثناء خوانان مصطفی میں ناصر حسین، حافظ محمد عثمان شامل ہیں خصوصی خطاب وقاراحمدقادری ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی نے کیا اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بڑے مدلل انداز میں شہید کا معنی ومفہومپیش کیا آکر میں شہداء کی ارواح کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

نارتھ اٹلی

منہاج القران انٹرنیشنل بریشیا اٹلی نے سانحہ ماڈل کےشہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لے لیے پروگرام کا اہتمام کیا۔ شہدا کے لیے قرآن خوانی ہوئی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول پیش کی۔ صدر منہاج القرآن بریشیا صوفی مظہر اقبال اور جناب شفقت چیمہ صاحب نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا اور وارثین شہدا کی استقامت کو سلام پیش کیا۔

آسٹریا

آسٹریامیں شہدائے ماڈل ٹاؤن کییادمیں منہاج القرآن سنٹر ویانا میں میں پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی اور تعزیتی سیمینار منعقد ہوا جس میںمنہاج القرآن کے وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی. مقررین نے پاکستان میں انسانی حقوق اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیےشہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی حصولِ انصاف کے لیے انتھک جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ دینے کا عزمِ مصمم کیا گیا. شہدائے انقلاب اور انکے لواحقین کے لئے خصوصی دعا کی گئی.

فرانس

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر اہتمام شہداء ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے قرآنی خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم شیخ زاہد فیاض صاحب تھے۔ انکے علاوہ سٹیج پر محترم چودھری محمد اعظم (صدرمنہاج القرآن فرانس )،محترم علامہ حسن میر قادری صاحب (امیر تحریک منہاج القرآن فرانس)اور محترم محمد سیلم خان(کنونئیر پاکستان عوامی تحریک فرانس)موجود تھے ۔ اس پروگرام میں پیرس بھر سے مختلف مکاتب فکر اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

علامہ حسن میر قادری نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹائون کیلئے فوری انصاف کامطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدل و انصاف کے نظام کو بہت زیادہ صاف و شفاف ہونا چاہیے جس میں کوئی بھی طاقت ور کسی کمزور کومحکوم نہ بنا سکے۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر چوہدری محمد اعظم نے شرکا کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ شرکا نے شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔