News-10-01-2017

شہداء ماڈل کا خون قرض ،قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے:سردار سیف اللہ خان سدوزئی

 

۔09 جنوری 2017
ملتان ( )
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون میں ہونیوالی ریاستی بربریت کو بھلایا نہیں جاسکتا۔شہداء ماڈل ٹائون کا خون ہم پر قرض ہے ،ہم اپنے شہداء کے خون کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدقسمتی سے تاجر حکمرانوں سے پالا پڑا ہے جو ہرکسی کو دولت کےذریعے خریدنے کے ماہر ہیں،یہی حکمران شہداء ماڈل ٹائون کے قاتل ہیں اور یہی انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی۔مگر اللہ کی رسی بے آواز ہوتی ہے،یہ اپنے ریاستی جبر کے ذریعے مظلوموں کی آواز کو دبا نہیں سکیں گے کیونکہ مظلوموں کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔عوامی تحریک کے کارکن اپنے عظیم قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر شہداء ماڈل ٹائون کے خون کا قصاص لینے کیلئے ہر دم تیار ہیں ،اور اپنے قائد کی طرف سے آنے والی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں نکلنے کو بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بادشاہ دولت کے انبار لگا کر بھی عوامی تحریک کے شہیدکارکنوں کے لواحقین کو نہیں خرید سکے،اور وہ دن بھی جلد آئے گا جب یہ تختہ دار پر ہونگے۔

رپورٹ :رائو محمد عارف رضوی، سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب