DrTUQ-10-1-17

کرپٹ کردار چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے آئین بدل رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری

(لاہور (09-01-2017

سربراہ عوامی تحریک، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی لائرز ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ کردار چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے آئین بدل رہے ہیں ۔ ماڈل ٹاؤن کے قاتل مت بھولیں تحریکِ قصاص کا دوسرا اور پھر تیسرا راؤنڈ باقی ہے ۔ 24 ویں ترمیم ہو یا آف شور کمپنیوں کو تحفظ دینے والے قوانین ،لوٹا مال ہضم نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ  پاناما لیکس کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کے سمندر کا محض ایک قطرہ ہے ۔ ایوان صدر اور پارلیمنٹ کب تک لٹیروں کی ڈھال بنی رہے گی ۔ ظالم نظام آخری سانسوں پر ہے ،آئین بدلنے والے عبرت ناک انجام کو نہیں بدل سکیں گے .