News-11-01-2017

کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ کسانوں کا معاشی قتل اور ظالمانہ اقدام ہے:چوہدری فیاض احمد وڑائچ

۔10 جنوری2017 ء
ملتان ( )
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ کسانوں کا معاشی قتل اور ظالمانہ اقدام ہے۔حکمرانوں نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی کا جھانسہ دیا جس سے ثابت ہوگیا کہ حکمران اپنے مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔سرمایہ دارانہ ذہنیت کے حکمران کروڑوں کسانوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے۔حکومت کی کسان دشمن پالیسیاں ملک کو معاشی پسماندگی کی جانب لے جائیں گی۔ساڑھے تین سال سے وفاق اور تیس سال سے پنجاب پر حکومت کرنے والے حکمران کسانوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔ملک میں بسنے والا کوئی بھی طبقہ اس طرز حکمرانی سے مطمئن نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام پر کسانوں کے ہر احتجاج کی حمایت کریں گے اور اگر کسانوں کا استحصال بند نہ کیا گیا توپاکستان عوامی تحریک کے کارکن کسانوں کے ساتھ مل کر سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کسان کے حقوق کی ہر سطح پر حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ عوام ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہوکر میدان عمل میں نکلیں تاکہ اس ملک کی تقدیر بدلی جاسکے۔

رپورٹ: رائو محمد عارف رضوی، سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب