minhaj.tv

ڈاکٹر حسن محی الدین کی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک کے وفد نےڈاکٹر حسن محی الدین کی قیادت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر طاہر القادری اور پارٹی کی طرف سے بیٹے کی باحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،فیاض وڑائچ،راجہ زاہد ،نور اللہ صدیقی ،قاضی فیض الاسلام ہمراہ تھے ۔سید یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ڈاکٹر حسن محی الدین اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں رہنماؤں نے اس مو قع پر پانامہ لیکس سمیت ملک کی سیاسی صوتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر حسن محی الدین نے سابق وزیر اعظم کو 17جون کے یوم شہداء میں شرکت کی دعوت دی ،یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست سے بالاتر ہے ،پاکستان کے شہریوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ،دو سال گزر جانے کے بعد بھی ذمہ داروں کو سزا نہ ملنا باعث تشویش ہے